میلا کیونس کا دیوانہ پاگل خانے سے فرار ہوگیا

بدھ 3 جون 2015 13:48

میلا کیونس کا دیوانہ پاگل خانے سے فرار ہوگیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ہالی ووڈ اداکارہ میلا کیونس ان دنوں اپنے ایک دیوانے کے ہاتھوں بے حد تنگ ہیں۔ یہ فرد ان کے پیچھے ہرجگہ پہنچ جاتا ہے۔سٹوارٹ ڈن کی دیوانگی کی نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ پولیس نے اسے زیر حراست لینے کے بعد پاگل خانے منتقل کردیا تاہم وہ عملے کو چکما دے کے وہاں سے بھی فرار ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کیونس کو آگاہ کردیا ہے تاکہ وہ محتاط رہیں۔

سٹوارٹ اس سے قبل دو ہفتے تک میلا کے گھر میں اس وقت مقیم رہا جب وہ گھر پر موجود نہ تھیں۔ اس کے بعد وہ ان کے جم خانے پہنچ گیا جس کے بعد میلا کو اپنی گاڑی میں پناہ لینا پڑی اور پولیس کی مدد سے انہیں خلاصی ملی۔ آخر کار انہیں عدالت سے رجوع کیا جس پر اس شخص کو چھ ماہ بحالی کے سنٹر میں داخل رہنے اور پانچ برس تک اداکارہ سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔