خواہش ہے پاکستان میں باقاعدہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی جائے ،کرٹلی امبروز

بدھ 3 جون 2015 13:50

خواہش ہے پاکستان میں باقاعدہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی جائے ،کرٹلی امبروز

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان سے بہت خوش ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں باقاعدہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی جائے ،پاکستانی کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرنیوالی قوم ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کھیلتے ہوئے ہمیشہ بہت لطف اٹھایا ، پاکستانی شائقین مہمان ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں ،عمران ، جاوید میانداد، وسیم اکرم،وقار یونس اور انضمام الحق جیسے کرکٹرز کیخلاف کھیلنا آسان نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :