45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ 22جولائی کو نیپال میں ہو گی

بدھ 3 جون 2015 13:57

45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ 22جولائی کو نیپال میں ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری امجد امین بٹ نے کہا ہے کہ نیپال میں 22جولائی کو منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22سے 30 جولائی تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ سینئر کے کوچ محمد الیاس بٹ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی ایشین سینئر مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام کا حتمی فیصلہ بہت جلد کرے گی تاہم اس ایونٹ کے لیے پانچ سے چھ کھلاڑی جبکہ ایک کوچ اور ایک آفیشل شامل ہوں گے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امجد امین بٹ نے کہا کہ 45ویں ایشین مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں ایشیا کی تقریباً تیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور حصہ لے گی اور اس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ تیاریاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں قومی ویٹ لفنٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی