برطانوی رگبی کھلاڑی ڈینی کیبریانی قانونی مسائل میں الجھ گئے

بدھ 3 جون 2015 14:22

برطانوی رگبی کھلاڑی ڈینی کیبریانی قانونی مسائل میں الجھ گئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) انگلش رگبی پلیئر ڈینی کیبریانی قانونی مسائل میں الجھ گئے ۔ انہیں گزشتہ دنوں مے نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت ضمانت پر ہیں تاہم انگلش رگبی فٹ بال یونین کا کہنا ہے کہ وہ پولیس تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد کھلاڑی کے خلاف کوئی ایکشن لیا جا سکے گا۔ ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے اور وہ بائیس جون کو ورلڈ کپ کا ٹریننگ سکواڈ جوائن کریں گے ۔