آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے

بدھ 3 جون 2015 14:30

آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے گزشتہ روز انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ ووسٹر شائر کی نمائند گی کریں گے ۔سعید اجمل بالنگ ایکشن کو آئی سی سی کی طرف سے قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سے اپنی فارم دوبارہ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالنگ ایکشن کی تبدیلی کی وجہ سے سعید اجمل اپنی مخصوص ورائٹی دوسرا نہیں کراسکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مخالف ٹیموں کیلئے خطر ہ نہیں رہے ۔

انہوں نے دوسرا ڈلیوری کرانے کی کوشش کی تو ڈر ہے کہ کہیں ان کے بالنگ ایکشن پر پھر سے پابند ی نہ لگ جائے اس لئے وہ بالنگ کرتے وقت بہت محتاط رہتے ہیں ۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کاؤنٹی کرکٹ میں زیادہ میچز کھیلنے ہیں جس سے بالنگ بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :