پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے ‘امریکہ کااعتراف

بدھ 3 جون 2015 15:12

پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے ‘امریکہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول روز گوٹموئلر ن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کی ایک ٹیم نے جب روز ایلین گوٹیموئلر سے سوال کیا کہ جوہری اسلحہ کے ترک کے عمل میں بھارت اور پاکستان کی شراکت کیلئے امریکا کس طرح ان کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے تو انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات اْٹھائے تھے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ”بین الاقوامی جوہری توانائی کا ادارہ علاقائی تناظر میں علاقائی شراکت داروں کیلئے تربیتی کورسز فراہم کرتا ہے، چنانچہ جوہری سلامتی کے معاملات پر وہ اپنے علاقائی تربیتی مراکز قائم کرنے پر رضامند ہیں۔جنوبی ایشیا میں جوہری مواد کی پیداوار پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زور دیا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کو اپنے جوہری مواد کے ساتھ ساتھ انہیں کنٹرول کرنے اور ان کا حساب کتاب رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :