ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل نےکیریبین لیگ کھیلنےکامعاہدہ کرلیا

بدھ 3 جون 2015 15:37

ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل نےکیریبین لیگ کھیلنےکامعاہدہ کرلیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ میچو ں کی سیریز میں موقع نہیں دینا چاہتی جس کے بعد سلیکٹرز سے دلبرداشتہ عمر اکمل نے ویسٹ انڈیز میں گیانا کی ٹیم کی جانب سےکیریبین لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ عمر اکمل زمبابوے کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد انہیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

وہ پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر وہ ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا معاہدہ چھ جولائی سے شروع ہوگا اور سیزن کے بقیہ میچوں تک وہیں رہیں گے۔ امکان ہے کہ سری لنکا کے دورے میں 31جولائی اور یکم اگست کو ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ عمراکمل اس ماہ گرانٹ ایلیٹ کی جگہ لیسٹر شائر کاؤنٹی کے لئے چار ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی،کامران اکمل، سہیل تنویر بھی کیریبین لیگ میں شرکت کریں گے ۔ شعیب ملک 12جون کو بارباڈوس کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم کو سری لنکا میں جوائن کریں گے۔ شعیب ملک کی ٹیم کا پہلا میچ 20جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :