سابق کپتان طاہر زمان نے بطور کوچ ہاکی ٹیم کے ساتھ بیلجئم جانے سے معذرت کرلی

بدھ 3 جون 2015 15:40

سابق کپتان طاہر زمان نے بطور کوچ ہاکی ٹیم کے ساتھ بیلجئم جانے سے معذرت ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) باوثوق ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے کوچنگ مشیر طاہر زمان نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ بیلجئم جانے کی پیش کش قبول کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا موقف ہے کہ اس موقع پر کوچنگ سٹاف میں شمولیت سے موجودہ ٹیم انتظامیہ کو کوئی بھی شکست اور اولمپکس تک رسائی نہ حاصل کرنے کی تمام ذمے داری ان کے سر ڈالنے کا موقع مل جائے گا،جس طرح ماضی میں ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کر نے کی صورت میں اس وقت کی ٹیم انتظامیہ نے مجھے ذمے دار ٹھہرا دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :