قائم علی شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلئے پہنچے تو ڈگمگا گئے

بدھ 3 جون 2015 16:50

قائم علی شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلئے پہنچے تو ڈگمگا گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لڑ کھڑانے کی روایت برقرار رکھی ، کراچی ایئرپورٹ پر شہباز شریف کے استقبال کے لیے پہنچے تو پھر ڈگمگا گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سندھ کے سائیں کو سہارا دے کر سنبھالا۔ لگتا ہے لڑکھرانا سائیں کی عادت سی بن گئی ہے ، کراچی ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے استقبال کے لیے پہنچے ۔

(جاری ہے)

باہر آنے لگے تو قائم علی شاہ کا توازن ہی قائم نہ رہ سکا اور گرتے گرتے بچے ۔ ایسے میں شہباز شریف فوری آگے بڑھے اور سندھ کے سائیں کو سہارا دیا ۔ یہ پہلا موقع نہیں قائم علی شاہ اس سے پہلے بھی مختلف موقعوں پر لڑکھڑانے کے مراحل سے گزر چکے ہیں اور شاید ان کی عادت پختہ ہونے کی وجہ سے پارٹی قیادت اور ان کے ساتھیوں کو بھی اب سائیں کا لڑ کھڑانا ناگوار نہیں گزرتا۔