چشتیا ں میں نجی ہسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

بچے کی چار آنکھیں ، دو منہ ، دو ناک اور ہاتھوں کی انگلیاں چھ چھ ہیں

بدھ 3 جون 2015 17:09

چشتیا ں میں نجی ہسپتال میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

چشتیاں ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء))چشتیاں کے نجی ہسپتال میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جو’’ عجب دَھج ہے ‘‘۔ بچے کی چار آنکھیں ، دو منہ ، دو ناک اور ہاتھوں کی انگلیاں چھ چھ ہیں ۔

(جاری ہے)

چشتیاں کے نواحی گاؤں 10گجیانی کے رہائشی محنت کش محمدسلیم کی بیوی مافیا بی بی کو ایک نجی ہسپتال میں ڈلیوری کیلئے لایا گیا اور نارمل ڈلیوری کے بعد اُس کے ہاں ایک عجیب الخلقت بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔ جس کی چار آنکھیں ،دو منہ اور دو ناک ہیں ۔ بچے کا دل دائیں طرف جبکہ ہاتھوں کی انگلیاں چھ چھ ہیں ۔ محنت کش محمد سلیم اور مافیا بی بی کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی ۔ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہے ۔بچے کی خبر سنتے ہی ہر شخص نے توبہ استغفار کہنا شروع کر دیا۔