فرنچ اوپن ٹینس،سٹین واورینکا نے ہم وطن حریف روجر فیڈرر کو شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 3 جون 2015 17:31

فرنچ اوپن ٹینس،سٹین واورینکا نے ہم وطن حریف روجر فیڈرر کو شکست دیکرسیمی ..

فرانس ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ) فرانس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے سٹین واورینکا نے ہم وطن ورلڈ نمبر 2 روجر فیڈرر کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے سٹار ٹینس پلیئر روجر فیڈرر کی فرنچ اوپن میں فتوحات کو ہم وطن سٹین واورینکا نے بریک لگا کر ایونٹ سے ہی باہر کر دیا۔ انہوں نے ورلڈ نمبر 2 حریف کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار ، چھ تین اور سات چھ سے قابو کیا۔ اس فتح کے بعد وہ ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ جاپان کے جوولفریڈ ٹسونگا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :