وزیراعظم کو تاحیات نااہل قرار دینے کی نظر ثانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار ، خارج کردی گئی

بدھ 3 جون 2015 17:42

وزیراعظم کو تاحیات نااہل قرار دینے کی نظر ثانی کی درخواست ناقابل سماعت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست پر نظر ثانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہائی کورٹ کے فل بنچ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی ۔ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض لگایا تھا ۔عدالت نے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :