فیفا مینز انڈر 20 ورلڈ کپ،پرتگال کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں داخل،قطر دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر

بدھ 3 جون 2015 20:34

فیفا مینز انڈر 20 ورلڈ کپ،پرتگال کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پری کوارٹر ..

آکلینڈ ۔ 03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) فیفا مینز انڈر 20 ورلڈ کپ میں پرتگال نے قطر کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، میکسیکو اور سربیا کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی۔ کولمبیا اور سینیگال کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل کی بدولت قطر کو با آسانی 4-0 گولز سے زیر کیا، ایوو نے دو جبکہ سلوا اور ویگاریو نے ایک، ایک گول کیا، اسی گروپ کا دوسرا میچ سینیگال اور کولمبیا کے درمیان 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں میکسیکو نے یوروگوئے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی، مقررہ وقت تک مقابلہ برابر تھا، اضافی وقت میں میکسیکو کے گوٹائز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ایک اور میچ میں سربیا نے مالی کو 2-0 گولز سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :