وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ٗ تعطیلات چھ جون سے ہونگی

بدھ 3 جون 2015 20:40

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، اب تعطیلات چھ جون سے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر شہناز ریاض کے مطابق انٹر اسکول کھیل منسوخ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا ٗ اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے گیارہ کے بجائے چھ جون سے بند ہوں گے اور دو ماہ کی تعطیلات کے بعد بارہ اگست کو کھلیں گے