آصف زرداری پر تنقید پر معذرت کرتاہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

بدھ 3 جون 2015 21:00

آصف زرداری پر تنقید پر معذرت کرتاہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے بھی معذرت کر چکا ہوں اب پھر کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کراچی پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ میں نے آصف زرداری پر تنقید سے پہلے بھی معذرت کی تھی اب اگر آپ لوگ کہتے ہیں تو ایک بار پھر معذرت کر لیتا ہوں

متعلقہ عنوان :