ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے مزید4 ملازمین کو گرفتار کرلیا

بدھ 3 جون 2015 21:05

ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے مزید4 ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے مذید4 ملازمین کو گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے ترجمان لیاقت علی کے مطابق گرفتارملزمان میں نائب صدر عمران احمد خان،سافٹ وئیر آرکٹیکٹ عاطف حسین، ایسوسی ایٹڈ وائس پریزیڈنت عدنان صبور اور محمد رضوان شامل ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے اور ٹیم نے جعلی ڈگیوں کا مذید ڈیٹا جمع کیا ہے،تاہم مذید ریکارڈ حصل کرنا ضروری ہے،اس سلسلے میں مذید چند روز درکار ہوں گے،ایف آئی اے حکام کے مطابق ایگزیکٹ کچھ آف شور کمپنیز اور غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا بھی عمل ہوا ہے اس کے علاوہ ان کمپنیز کے زریعے کچھ جائیدادیں بھی خریدی گئی ہیں جن کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔