پاکستان ٹیڑھی دم ہے ، دہشتگردوں کی پشت پناہی سے بھارت میں دہشتگردی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ،اسے سبق سکھانے کیلئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنی چاہئے،بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی ہرزہ سرائی

بدھ 3 جون 2015 21:35

پاکستان ٹیڑھی دم ہے ، دہشتگردوں کی پشت پناہی سے بھارت میں دہشتگردی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو ٹیڑھی دم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنی چاہئے۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو سبق سکھانا چاہئے۔

(جاری ہے)

شیوسینا نے پاکستان کو ٹیڑھی دم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سیدھا کرنے کے لیے کارروائی ضروری ہے۔ پاکستان کی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے بھارت میں دہشتگردی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔شیو سینا نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں۔ شیوسینا نے پاکستان کے معاشی حالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصاد ی صورتحال پہلے سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ وہ صرف امریکی امداد کے بل بوتے پر گزر بسر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :