بنیادی مسائل کی نشاندہی

سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے زیراہتمام ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ

بدھ 3 جون 2015 22:31

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ضلع سانگھڑ کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کیلئے سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے زیراہتمام پریس کلب سانگھڑ کے سامنے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سلمان بردی‘ ساجد بلوچ‘ قاسم عادل لغاری‘ اکبر ملاح‘ عظیم رونجھو‘ جبار جونیجو‘ ایاز جلبانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی حکومت 20 لاکھ آبادی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کررہی ہے‘ مین شاہراہوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں‘ کاغذی کارروائی میں سرکوں کی تعمیر دکھا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

سول اسپتال میں ادویات کی کمی‘ ڈاکٹرز کی کمی‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ واٹر سپلائی اسکیم سے شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ او جی ڈی فلیڈ سنجھورو میں پنجاب‘ خیبر پختون کے افراد کو بھرتی کرکے مقامی لوگوں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ اربوں روپے کی رائلٹی کی رقم دینے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ضلع سانگھڑ کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔