سعودی عرب سے 200پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

بدھ 3 جون 2015 22:35

سعودی عرب سے 200پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

ریا ض /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 200پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ بد ھ کوبتایا گیا ہے کہ 200پاکستانی عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے جنہیں کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے 200 پاکستانیوں کو 3ماہ جیل میں سزا دینے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا ۔ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو لے کر سعودی عرب کا جہاز لاہور پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :