قومی کھیل ہاکی مالی مشکلات سے دوچار، ٹیم منیجمنٹ کی تعداد میں کمی

معاون کوچزناصرحسین، ملک شفقت اورسمیر حسین کوفارغ کردیا گیا

بدھ 3 جون 2015 22:41

قومی کھیل ہاکی مالی مشکلات سے دوچار، ٹیم منیجمنٹ کی تعداد میں کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) مشکلات میں گھری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معاشی مسائل کے باعث ٹیم مینجمنٹ کی تعداد میں کمی کردی،معاشی مشکلات سے دوچار، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معاون کوچزکو فارغ کردیا،شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے بیس جون سے پانچ جولائی تک بیلجیم میں اولمپک کوالیفائینگ میں حصہ لینا ہے،لیکن فنڈزکی کمی کے باعث فیڈریشن مشکلات کا شکارہے،اور کچھ تو ہوا نہیں، پی ایچ ایف نیٹیم منیجمنٹ میں کٹوتی کردی، چیف کوچ شہنازشیخ، دانش کلیم، فزیو ڈاکٹراسدعباس اور ویڈیو اینالسٹ ابوذر ہی ٹیم کے ساتھ جائیں گے،ٹیم سے منسلک معاون کوچزناصرحسین، ملک شفقت اورسمیر حسین کوفارغ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا،ٹریننگ کیمپ جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :