ایشز سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، الیسٹر کک

جمعرات 4 جون 2015 11:44

ایشز سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، الیسٹر کک

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں کامیابی کا خواب دیکھنے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں ممکنہ طاقت دیکھ رہے ہیں جس سے انہیں یقین ہے کہ موسم گرما میں روایتی حریف کا بھرپو ر مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ ٹائٹل حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوم کنڈیشنز میں وہ پر سکون محسوس کررہے ہیں تاہم بطور ٹیم آگے کی جانب بڑھنا ہوگا اوراس سلسلے میں جلدی کرنی ہوگی۔ انگلینڈ 2001ء سے ہوم ایشز سیریز نہیں ہارا اور گزشتہ سال اسے آسٹریلیا میں 5-0 سے شکست ہوئی تھی ۔