پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس کل ایبٹ آباد میں ہوگا

جمعرات 4 جون 2015 12:00

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس کل ایبٹ آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس کل جمعہ کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے جس میں کونسل کے 9 ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سال 2015-16ء کی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں لاہور میں ہونے والی ایشیائی کپ کے ملتوی ہونے سمیت کرکٹ کی بہتری اور آئندہ کرکٹ کی ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :