انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز 9 جون سے ہو گا

جمعرات 4 جون 2015 12:01

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز 9 جون سے ہو ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کیویز کو 124 رنز سے شکست دی تھی، کیویز نے دوسرے ٹیسٹ میں جاندار کم بیک کیا اور 199 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 12، تیسرا میچ 14، چوتھا میچ 17 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :