بنگلہ دیش میں مساجد کے اندر کرسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ‘ مذہبی حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا

جمعرات 4 جون 2015 12:18

بنگلہ دیش میں مساجد کے اندر کرسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) مسلم اکثریتی آبادی کے حامل ملک بنگلہ دیش میں مساجد کے اندر کرسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خود مختار سرکاری ایجنسی اسلامک فاوٴنڈیشن نے پچھلے ہفتے ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نمازیوں کو جائے نماز کا استعمال کرنا چاہیے۔

فتوے پر حکومت کے اندر اور مسلم علماء کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق جب وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کابینہ کے ہفت روزہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے حامی اسلامی گروپس کے سخت ردعمل کے بارے میں بتایا گیا تو وہ حیران رہ گئیں۔مذہبی رہنماوٴں اور علماء کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم اس ناقص اور مفروضہ فتوے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

“ بیان پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک عبدالطیف نظامی نے کہاکہ مساجد میں برسوں سے کرسیاں نمازی استعمال کررہے ہیں۔ ایک قدامت پرست ملک میں مسلمان روایتی طور پر فرش پر نماز ادا کرتے ہیں تاہم حالیہ سالوں میں ملک کی پانچ لاکھ مساجد میں سے زیادہ تر میں بزرگوں اور کمزور نمازیوں کو کرسیاں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔اسلامک فاوٴنڈیشن کے سربراہ شمیم افضال نے بتایا کہ یہ فتویٰ حضرت محمد رسول اللہ اور ان کے صحابیوں کی روایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے جن پر صدیوں سے عمل کیا جارہا ہے۔

شمیم افضال نے کہا کہ کرسیوں سے مساجد کا حسن خراب ہوتا ہے اور ان پر ہندوستان میں بھی اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ”ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ پیغمبر اسلام نے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی ہو۔

متعلقہ عنوان :