فلم انڈسٹری میں کوئی سنگین بحران نہیں ،زیادہ پراپیگنڈاکر کے بحران کی مصنوعی صورتحال پید اکی جارہی ہے‘ فلمسٹار زری

جمعرات 4 جون 2015 12:34

فلم انڈسٹری میں کوئی سنگین بحران نہیں ،زیادہ پراپیگنڈاکر کے بحران ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) فلمسٹار زری نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں کوئی سنگین بحران نہیں ،زیادہ پراپیگنڈاکر کے بحران کی مصنوعی صورتحال پید اکی جارہی ہے آج بھی انڈسٹری میں فلمیں بن رہی ہیں اور لاہور کے ساتھ کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر بھی فلمیں بنارہے ہیں ،سال 2015ء میں ایک درجن سے زیادہ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں ۔

انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر مخلص ہوکر فلم انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں سالانہ 900سے زیادہ فلمیں بن رہی ہیں اس کی بڑی وجہ آبادی اور رقبہ ہے جہاں ایک فلم 1200سو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی لاگت بھی پوری کرلیتی ہے اس کے مقابلے میں ہمارے ہاں سینما ء گھر وں کی تعداد کم ہوگئی ہے اور سرکٹ بھی محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زری نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پنجابی فلموں کے ساتھ اردوفلموں کا سنہرا دور بھی واپس آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قدرت کا اصول ہے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ۔ یہ لمحہ لمحہ بدلتا ہے ۔اب ہم نے ماضی کی کوتاہیوں کو نذاندار کر کے مستقبل کر روشن کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال میری 2فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن کی کامیابی سے نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :