ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا‘وردہ

جمعرات 4 جون 2015 12:45

ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا‘وردہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء)اسٹیج اداکارہ وردہ نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہوگا۔اب لوگ روائیتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں۔ اس لئے اب صرف نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے ہی فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وردہ کا کہنا تھا کہ جو چیز بھی بہتر ہوگی عوام اسے پسند کریگی۔ اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے۔ تکنیکی اور موضوعات کے حساب سے بھارتی فلمیں پاکستانی فلموں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہیں۔ اسی لئے عوام بھارتی فلمیں زیادہ پسند کرتی ہے۔