فرنچ اوپن : میٹل پینل گرنے پر انکوائری شروع کردی گئی

جمعرات 4 جون 2015 12:53

فرنچ اوپن : میٹل پینل گرنے پر انکوائری شروع کردی گئی

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) فرنچ اوپن میں میٹل پینل شائقین پر گرنے کے بعد منتظمین کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی میں یہ اطلاع سامنے آئی کہ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے تاہم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلبرٹ سیرن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صرف ایک شخص کو چوٹ لگی ہے ۔