صدر مملکت کی تقریر کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثارقائد ایوان راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیساتھ محو گفتگو رہے

جمعرات 4 جون 2015 12:56

صدر مملکت کی تقریر کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثارقائد ایوان راجہ ظفر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیساتھ محو گفتگو رہے اور ہنسی مذاق کرتے ہوئے ہاتھ بھی ملاتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اراکین اسمبلی صدر ممنون حسین کی تقریر کو غور سے سن رہے تھے وہاں پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان بیٹھے دونوں سے محفو گفتگو رہے اور ہنستے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :