کینین ایتھلیٹ ڈیوڈ رڈیشا برمنگھم ڈائمنڈ میٹ سے باہر ہوگئے

جمعرات 4 جون 2015 13:03

کینین ایتھلیٹ ڈیوڈ رڈیشا برمنگھم ڈائمنڈ میٹ سے باہر ہوگئے

نیروبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4 جون۔2015ء) کینیا کے ایتھلیٹ ڈیوڈ رڈیشا فٹنس مسائل کے باعث اتوار کو ہونے والی برمنگھم ڈائمنڈ میٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وہ پاؤ ں کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ریس میں شرکت کرکے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان کی صحت میں بتدریج بہتری آئی ہے مگر وہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں ۔