روسیوو ٹیسٹ : کالی آندھی کی پوری ٹیم 148رنزپر ڈھیر

جمعرات 4 جون 2015 13:15

روسیوو ٹیسٹ : کالی آندھی کی پوری ٹیم 148رنزپر ڈھیر

روسیوو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ونڈسر پارک، روسیوو میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو کے بعد میں غلط ثابت ہوا اور کالی اندھی کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 5.53اوورز میں 148رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوگئی، ٹیم جی جانب سے شائے ہوپ36 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، تاہم کینگروز بالرز کی جانب سے مچل جانسن، جوش ہیزل وڈ نے 3،3 اور مچل اسٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے برعکس کینگروز ٹیم کی پہلی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور صرف 61رنز کے اسکور پر ان کے 3کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، جبکہ اسٹیون اسمتھ اور ایدم وگز ناٹ آؤٹ ہیں۔ ‘