نیویارک :سٹینلے کپ فائنل میں شکاگو بلیک ہاکس نے ٹیمپا بے لائٹننگ کو ہرا دیا

جمعرات 4 جون 2015 13:16

نیویارک :سٹینلے کپ فائنل میں شکاگو بلیک ہاکس نے ٹیمپا بے لائٹننگ کو ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) نیویارک میں جاری آئس ہاکی سٹینلے کپ فائنلز کی پہلی گیم میں شکاگو بلیک ہاکس کی ٹیم ٹیمپا بے لائٹننگ کیخلاف 1۔2 سے کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے آئس ہاکی سٹینلے کپ فائنلز کے میچ میں شکاگو بلیک ہاکس نے میزبان ٹیم ٹیمپا بے لائٹننگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1۔2 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ ہفتے کے روز فلوریڈا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ‘