نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

جمعرات 4 جون 2015 13:17

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایم چناسوامی سٹیڈیم جبکہ ٹی 20 سیریز کے میچز کرناٹک میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم وارم اپ میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 28 جون، دوسرا میچ یکم جولائی، تیسرا میچ 3 جولائی، چوتھا میچ 6 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی، دوسرا میچ 13 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ‘

متعلقہ عنوان :