سیپ بلاٹر کا استعفیٰ فیفا کے نئے آغاز کی کوشش ہے ، کونکاکف

جمعرات 4 جون 2015 13:18

سیپ بلاٹر کا استعفیٰ فیفا کے نئے آغاز کی کوشش ہے ، کونکاکف

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء)کونکاکف(سی او این سی اے سی اے ایف) نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ ایسے موقع پر جبکہ فٹ بال کا عالمی ادارہ کرپشن کے اس سکینڈل کے پیش نظر ،جس کی وجہ سے اس کے صدر سپ بلاٹر کو خیر آباد کہنا پڑا ، نئے آغاز کی کوشش کررہا ہے ، فیفا کو اوورآل کرنے میں مدد دینے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی ، وسطی امریکہ اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال کی کنفیڈریشن کے صدر الفریڈو ہیوٹ نے کہا کہ ہم کھیل کے انتہائی ایک اہم مرحلے پر ہیں ، ایسا مرحلہ جسے ہمیں کھونا نہیں چاہیے ، کونکاکف ایسے طریقے سے فیفاء کی تعمیل نو کے عمل میں مدد دینے پر تیار ہے جس کے نتیجے میں فٹ بال کا کھیل آنے والے کئی سالوں تک مستحکم ہو جائے ۔

یہ گروپ ورلڈ کے من پسند کھیل کے لئے علاقائی تنظیم ہے۔ ‘