سیپ بلاٹر کے استعفے نے فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ، فیفا کا مستقبل کیا ہوگا ، نیا صدر کون ہوگا ، متعدد سوالات جنم لینے گے

جمعرات 4 جون 2015 13:20

سیپ بلاٹر کے استعفے نے فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ، فیفا کا مستقبل ..

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کے حیران کن استعفے نے فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان کے استعفے کے بعد پیدا فیفا کے صدر سیپ بلیٹر اپنی تنظیم کے خلاف بد عنوانی کے الزامات سے بچ گئے ہیں۔بلیٹر کا استعفیٰ بظاہر امریکی تحقیقات شروع ہونے کے بعد بڑھتے ہوئے دباوٴ کے بعد سامنے آیا ہے۔سیپ بلیٹر کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد امریکی میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ ایف بی آئی نے فٹبال کی دنیا میں ہونے والے حالیہ بدعنوانی کے واقعے کی انکوائری کرتے ہوئے فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔

17 سال تک فیفا کے صدر رہنے والے سیپ بلیٹر درحقیت فیفا کے تیسرے ایسے صدر ہیں جو اتنے لمبے عرصے تک تنظیم کے صدر رہیخیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فیفا کانگریس نے79 سالہ بلیٹر کو بھاری اکثریت کے ساتھ پانچویں بار صدر منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

سیپ بلیٹر نے مستعفی ہونے کے بعد تجویز پیش کی کہ وہ اپنے جانشین کو فیفا کی صدارت دینے سے پہلے فٹبال کے کھیل میں اصلاح لانے چاہتے ہیں۔

شاید یہ باوقار انداز میں رخصت ہونے اور اپنی وراثت کو یقینی بنانے کامنصوبہ تھا، جس کے تحت انھوں نے خود کو ایک ایسے شخص کے روپ میں پیش کیا جس نے فیفا کو بچایا۔فیفا کی آڈٹ اور کمپلائنس کے سربراہ ڈومینکو سکالا نے فٹبال میں بڑی سطح پر اصلاحات لانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ میز پر ہو گا۔‘فیفا میں ہونے والی تمام اصلاحات کی منظوری فیفا کے ارکان کی جانب سے دیے جانے والے ووٹ سے ہوتی ہے جنھوں نے اس سے قبل اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

تاہم فیفا کے خلاف جاری دو مجرمانہ تحقیقات اور سپانسروں کے دباوٴ کی وجہ سے شاید اس بار اس پر توجہ دی جائے۔فیفا کے نئے صدر کے لیے سب سے اہم سوال یہ ہو گا کہ آیا وہ امریکی اٹارنی مچل گارسیا کی سنہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے فٹبال کے ٹورنامنٹوں کی بولی کی رپورٹ کو شائع کریں گے۔‘

متعلقہ عنوان :