سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر16ہاکی ٹیم نے بین الصوبائی چمپئن شپ جیت لی

جمعرات 4 جون 2015 13:26

سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر16ہاکی ٹیم نے بین الصوبائی چمپئن شپ جیت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلزانڈر16 ٹیم نے بین الصوبائی ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں اسلام آباد کو 10-0سے ہرا کر چیمپیئن شپ جیت لی، حیدر آباد میں کھیلے جانے والے فائنل میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے پہلے ہاف میں پانچ گول کئے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید پانچ گول کرکے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہونہار کھلاڑی راما جنہوں نے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کیخلاف تین گول کئے تھے، فائنل میں پانچ گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کردیا، حمرا نے تین، نادیہ اور مہوش نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں سندھ نے تیسری اور خیبر پختونخوا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سپورٹس بورڈ محکم الدین نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی کارکردگی مثالی ہے۔ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور چیمپیئن شپ جیتی ‘

متعلقہ عنوان :