پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کی جیبیں ڈالرز سے بھر گئیں

جمعرات 4 جون 2015 13:54

پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کی جیبیں ڈالرز سے بھر گئیں

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) زمبابوین کھلاڑیوں کو بہادری کا نقد انعام مل گیا ۔پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کی جیبیں ڈالرز سے بھر گئیں ‘ ایک کھلاڑی کے حصے میں 12500 ڈالر آئے‘ آدھی رقم ٹور سے قبل اور باقی واپسی پر ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان کا دورہ کیا ان کو اس بہادری کا فوری صلہ ڈالرز کی صورت میں مل چکا ہے ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اس ٹور کیلئے زمبابوے کرکٹ کو پانچ لاکھ ڈالرز ادا کئے گئے جس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بھی شامل تھے۔

زمبابوے کے کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو ماہانہ 6600 ڈالرز ملتے ہیں جبکہ ابھی تک انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کی فیس بھی ادا نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی نے پہلے کھلاڑیوں وک دس ہزار ڈالر فی کس دینے کی پیشکش کی مگر زیادہ تر نے سکیورٹی خدشات کے لحاظ سے اس رقم کو ناکافی قرار دیا یہی وجہ تھی کہ زمبابوے کرکٹ نے 14 مئی کو ہنگامی پریس ریلیز جاری کی جس میں پاکستان ٹور سے معذرت کرلی گئی تھی تاہم پی سی بی کی جانب سے رقم میں اضافے کی وجہ سے وہ دورے پر راضی ہوگئے۔

نئے معاہدے کے تحت پی سی بی نے ہر کھلاڑی کو بارہ ہزار پانچ سو ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی یہ فیصلہ بھی ہوا کہ رقم دو اقساط میں ادا کی جائے گی پہلی قسط روانگی سے قبل اور دوسری دورے کے اختتام پر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دوسرے ون ڈے کے دوران سٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہوا مگر زمبابوین ٹیم لاہور میں رکی رہی اس کی یہی وجہ تھی یہ بھی کہا گیا کہ اس ٹور کا اہتمام زیڈ سی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اوزیس بیوٹے نے کیا جنہیں بعد میں ٹیم کا سربراہ بنا کر پاکستان بھیجا گیا تھا کھلاڑیوں نے وطن واپسی پر پاکستانی میزبانی کی خوب تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :