کوئی بھی پاکستان کو انٹرنیشنل کر کٹ سے دور نہیں رکھ سکتا،زمبابوے کے بعد مزید کئی ٹیمیں دورہ کر یں گی،وسیم اکرم

جمعرات 4 جون 2015 13:56

کوئی بھی پاکستان کو انٹرنیشنل کر کٹ سے دور نہیں رکھ سکتا،زمبابوے کے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو انٹرنیشنل کر کٹ سے دور نہیں رکھ سکتا،زمبابوے کے بعد مزید کئی ٹیمیں دورہ کر یں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں زمبابوے کے خلاف تمام میچز میں ہاؤس فل رہا جبکہ اس دوران موسم انتہائی گرم تھا‘ لوگ مقابلہ شروع ہونے سے قبل چار چار گھنٹے قطاروں میں لگے رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا کتنا جنون ہے اور اس سے پاکستانی قوم کو محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :