پہلی سالگرہ پراوپو کی ڈسکاؤنٹ آفر۔۔Find 7a اب محض 29،990 روپے میں دستیاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 جون 2015 14:35

پہلی سالگرہ پراوپو کی ڈسکاؤنٹ آفر۔۔Find 7a اب محض 29،990 روپے میں دستیاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) اوپو نے پاکستان میں کامیابی سے اپنا ایک سال مکمل ہونے پر صارفین کے لیے ایک نئی ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کروائی ہے۔ اس آفر کے تحت اب صارفین اوپو کا فلیگ شپ سمارٹ فون Find 7a صرف 29,990 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ لانچ کے وقت اس فون کی قیمت 49,900 روپے تھی، تاہم اوپو نے صارفین کے پرزور اصرار پر اس فون کی قیمت کم کر دی ہے۔



گذشتہ سال لانچ ہونے والے فلیگ شپ فونز میں اوپو Find 7a سرفہرست ہے۔ اسکا معیار مارکیٹ میں موجود دیگر فونز سے بہت بہتر ہے۔ اسکی لمبی 5.5 انچ آئی پی ایس سکرین فل ایچ ڈی ریزولیوشن کی حامل ہے اور اسکی حفاظت کے لیے گوریلا گلاس 3 کی تہہ بھی لگائی گئی ہے۔ سکرین کے نیچے موجود سکائی لائن نوٹیفیکیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ سے کوئی کال یا ایس ایم ایس چھوٹ نہ پائے۔

(جاری ہے)



ہارڈوئیر کی بات کی جائے تو Find 7a بہترین فیچرز سے مزین ہے۔ اس میں کوالکام سنیپ ڈریگن 801 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے۔جس کی کلاک سپیڈ 2.3GHz ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ 2 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ میموری بھی موجود ہے۔ اس فون میں 128 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اوپو Find 7a میں گوگل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے جس پر اوپو کا کلراو ایس انٹرفیس موجود ہے۔

اس انٹرفیس کی مدد سے فون کا استعمال نہایت آسان ہوجاتا ہے اور صارفین منٹوں کا کام سیکنڈوں میں سرانجام دے سکتے ہیں۔

Find 7a کی سب سے خاص بات اسکا بہترین کیمرہ ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگا پکزل کیمرہ جبکہ سامنے کی جانب 5 میگا پکزل کیمرہ نصب ہے۔ پیور امیج ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ فون 50 میگا پکزل تک کی الٹراہائی ڈیفی نیشن تصاویر بھی اتار سکتا ہے۔

یہ فون 4K ویڈیو اور سلوموشن ویڈیو بنانے کی سہولت بھی رکھتا ہے۔

ان تمام خوبیوں سے مزین Find 7a کی بیٹری ٹائمنگ بھی لاجواب ہے اور اوپو کی تہلکہ خیز VOOC Flash Charge ٹیکنالوجی کی بدولت آپ اس فون کو محض 30 منٹ میں 70 فیصد تک چارج کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 5 منٹ کی چارجنگ 2 گھنٹے کی کال کے لیے کافی ہے۔

وہ صارفین جو محدود بجٹ میں ایک اچھا سمارٹ فون خریدنا چاہ رہے ہیں انکے لیے Find 7a کی ڈسکاؤنٹ آفر یقیناً لاجواب ہے۔ یاد رہے کہ یہ آفر صرف پہلے 1000 صارفین تک محدود ہے، لہذا دیر مت کیجئے اور آج یہ بہترین فلیگ شپ سمارٹ فون خریدیں۔