بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے

جمعرات 4 جون 2015 15:05

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ میر پور میں حادثے کا شکار ہو گئے تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے آل راؤنڈر مشرفی مرتضی سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر پریکٹس سیزن میں شرکت کیلئے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم آ رہے تھے کہ ان کا رکشہ ایک بس سے ٹکرا گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں بنگلہ دیشی کپتان کے دونوں ہاتھ زخمی ہو گئے ۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں اور وہ بھارت کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :