پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آ گیا

جمعرات 4 جون 2015 15:09

پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آ گیا

فیصل آباد ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کھجور پیداکرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں ہر سال 7لاکھ ٹن سے لیکر ساڑھے 8 لاکھ ٹن تک کھجوروں کی پیداوار حاصل ہو تی ہے جس میں سے کھجور کی برآمد کے ذریعے بھاری زر مبادلہ بھی کمایا جا رہا ہے تا ہم اگر کھجورو ں کو خشک کرنے کیلئے کھجور کے پیداواری علاقوں میں سولر ڈرائر نصب کر دیئے جائیں تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں کیونکہ سولر ڈرائر 72گھنٹو ں کے ریکارڈ وقت میں ڈیڑھ ٹن اور ایک ماہ میں کم از کم 15ٹن کھجوریں خشک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے کھجورو ں کی لذت ، معیار اور صلاحیت کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سولر ڈرائر ز کی تنصیب کیلئے حکومت کو کھجور پیداکرنے والوں کی معاونت کر نی چاہیے جس پر تقریباً 3لاکھ روپے لاگت آتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سولر ڈرائرز کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت سادہ ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جو سورج کی روشنی استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کیلئے مہنگے سولر پینلز اور بجلی کی بھی کوئی ضرورت نہ ہوتی ہے جس کے باعث ان کے اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :