فرنچ اوپن ، اینڈی مرے سیمی فائنل میں نوواک کیخلاف جیت کیلئے پرعزم

جمعرات 4 جون 2015 15:10

فرنچ اوپن ، اینڈی مرے سیمی فائنل میں نوواک کیخلاف جیت کیلئے پرعزم

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) برطانوی سٹار ٹینس پلیئر اینڈی مرے جمعے کے روز سربیا کے نوواک ڈجکووک کیخلاف فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں جیت کیلئے پر امید ہیں ۔ انہوں نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سٹار ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے سربین حریف نوواک ڈجکووک کیخلاف پچھلی ناکامیوں کو بھلاتے ہوئے سیمی فائنل میں جیت کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو سات پانچ ، چھ تین اور چھ ایک سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ برطانیہ کے ورلڈ نمبر 3 نے رواں سال تمام 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن سیمی فائنل کے سربئین حریف ننواک ڈجکووک کیخلاف وہ اپنے آخری 7 میچ ہار چکے ہیں ، اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ سیمی فائنل کی توقع ہے ۔