راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز پرسوں ہونگے

جمعرات 4 جون 2015 15:15

راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز پرسوں ہونگے

اسلام آباد ۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) راولپنڈی آرم ریسلنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز ہفتہ کو شہباز شریف سپورٹس، راولپنڈی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ ٹرائلز میں چکوال، اٹک، میانوالی، راولپنڈی اور جہلم کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے اور ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔