پروٹیز ون ڈے کپتان اے بی ڈیلئیرز نے کرکٹ سائوتھ افریقا کاایوارڈ میلہ لوٹ لیا

جمعرات 4 جون 2015 15:26

پروٹیز ون ڈے کپتان اے بی ڈیلئیرز نے کرکٹ سائوتھ افریقا کاایوارڈ میلہ ..

پریٹوریا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) جنوبی افریقہ کے ماسٹر بیٹسمین اے بی ڈیلئیرز نے کرکٹ سائوتھ افریقا کاایوارڈ میلہ لوٹ لیا ہے ۔ پروٹیریا میں ہونے والی تقریب میں 9 اہم ایورڈز میں سے 5 ون ڈے ٹیم کے قائد اے بی ڈی ویلیئرز کے نام رہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹر آف دی ائیرکا ایوارڈ تو ڈی ویلیئرز نے حاصل کیا ہی ساتھ میں،ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر،کرکٹرز کا کرکٹر آف دی ائیراور شائقین کا کرکٹر آف دی ائیرایورڈ بھی ان ہی کے نام رہا۔

ماسٹر بیٹسمین کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین سنچری بنانے پر خصوصی ایورڈ سے بھی نوازا گیا۔ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے جیتا،ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر مورنے وین ویک اور ویمن کرکٹر آف دی ائیر کا اعزازشبنم اسماعیل کے نام رہا جب کہ ڈیل سٹین کو سال کی بہترین گیند کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :