اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو پہلے سے جانتی تھی ‘ کنگنا رناوت

جمعرات 4 جون 2015 15:58

اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو پہلے سے جانتی تھی ‘ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) کنگنا رناوات فلم تنوویڈز منوکی کامیابی کے بعد سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو پہلے سے جانتی تھی اس لیے مجھے لوگوں کی رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتایہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم کوئین بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی اوررواں برس تنوویڈزمنو نے مجھے کامیابی کی نئی منزل پر پہنچادیا اور یہ صرف میری اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث ہی ہوا ہے اگر میں لوگوں کی تنقید کی پروا یا اس پر سوچ بچار کرتی تو آج اس مقام پر نہیں ہوتی جس پر ہوں ایک سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے متعلق کسی شک وشبے میں نہیں ہوں مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ انسان جس چیز کی کوشش کرے وہ حاصل کرلیتا ہے۔

فلم بین ، بالی ووڈ میں ہدایتکار،فلمسازاور نقاد”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی“،”وہ لمحے“ ، ”لائف ان اے میٹرو“فلموں سے ہی میری اداکاری سے واقف ہوگئے تھے اور اپنی اس صلاحیت کو وقت کے ساتھ ساتھ میں بہت زیادہ بہتر بنایا ہے جو کوئین اور تنو ویڈز منو کی کامیابی کا ثبوت ہے کنگنا جنھیں کوئین کی کامیابی کے بعد کئی فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے