اسلام آباد : پورے ملک میں صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 جون 2015 17:01

اسلام آباد : پورے ملک میں صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 04 جون 2015 ء) : وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی.

(جاری ہے)

پورے ملک میں صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور تراویح کے اوقات میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے بھی بالخصوص رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے. جس کے تحت شہروں میں اوسطاً 6 جبکہ دیہاتوں میں 8 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی.