بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جمعرات 4 جون 2015 18:41

بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ٹماٹر کی اوسطقیمت میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ سوفیصدکا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ٹماٹر کی قیمت24سے بڑھ کر 60روپے فی کلو تک جا پہنچی، چینی کیقیمت 8 روپے فی کلو سے بڑھ کر60 روپے فی کلو ہوگئی، گڑ بھی عوام کی پہنچ سے باہرہوگیا۔ فی کلو گڑ کی قیمت 79 روپے سے بڑھکر 88 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

گائے کا گوشت ہڈی والا 288 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلوہوگیا، بکرے کا گوشت 550 سے بڑھکر600 روپے فی کلو ہوگیا، چکن برائلر کی فی کلو قیمت 167 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔تازہ دودھ کی قیمت 70سے بڑھ کر 77 روپے ہوگئی، مسور کی دال 128 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی، مونگ دال 158روپے فی کلو سے170 روپے فی کلو ہوگئی، ماش کی دال 140روپے سے بڑھ کر 180 روپیفی کلوہوگئی۔چنے کی دال کیقیمت15 روپے کے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہوگئی، لہسن کیقیمتمیں ایک سال کے دوران 23 فیصد کاہوشربا اضافہ ہوا۔فی کلو لہسن 120 روپے سے بڑھکر 148روپے کا ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے چائے پینا بھی مشکل بنادیا گیا، 200 گرام چائے کی قیمت میں 20روپے کا اضافہ ہوگیا، 200گرام چائے کی قیمت 130سے 150 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :