وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ سروے جاری کردیا، اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہی

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 19:29

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ سروے جاری کردیا، اقتصادی ترقی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ سروے جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اقتصادی جائزہ سروے جاری کردیا ہے۔ اقتصادی جائزہ سروے رپورٹ کے مطابق اس سال کا جی ڈی پی ہدف کے مطابق 5.2 فیصد کی بجائے 4.2 فیصد رہی۔ زرعی ترقی کی شرح ہدف کے مطابق 3.3 کی بجائے 2.9 فیصد رہی۔

بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 3.28 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آئی ہے جس سے مہنگائی کم ہو کر سنگل عدد میں آگئی ہےاور رواں سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم رہی۔حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، 10 ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر رہا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بنک کے پاس اس وقت 11 ارب ڈالر سے زائد کے فارن ریزرو موجود ہیں۔ ملکی درآمدات میں 1.6 فیصد کی کمی آئی ہے۔ رواں سال 1972 ارب کے ٹیکس جمع کیے گئے ہیں جبکہ فی کس آمدنی 1384 ڈالر سے بڑھ کر 1514 ڈالر ہوئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر جون 2013 کی بنسبت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :