وفاقی حکومت نے گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کرلیا ،صولت مرزا کے الزامات کے بعد بطورگورنر وفاق کی نمائندگی مناسب نہیں؛وفاق کاموقف

جمعرات 4 جون 2015 20:37

وفاقی حکومت نے گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کرلیا ،صولت مرزا کے الزامات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت کاموقف ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کے بعد بطورگورنر وفاق کی نمائندگی مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سندھ کو بھی اعتماد میں لے لیاہے جبکہ نئے گورنر سندھ کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاق سے استعفے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نجی مصروفیات ہیں جن کی انجام دہی کے بعد مستعفی ہو جاؤنگا ۔واضح رہے کہ عنقریب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صاحبزادی کی شادی بھی ہونے والی ہے۔`

متعلقہ عنوان :