ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 21:02

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث 500 سے زائد بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ لسٹ آف شیم کا قیام عمل میں لائے جس سے جنگوں میں بچوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے۔ ہیومن رائٹس واچ نے دہشت گرد حملوں میں بچوں کی اموات پر پاکستان کے مسلح گروہوں کو بھی لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :