پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 21:23

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کا ..

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے انکار سے عالمی امن اور خوشحالی ممکن نہیں ہے، سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق اپنا وعدہ اور ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطین پر قبضہ ختم کرنے کیلئے وقت اور طریقہ کار طے کرنے پر قرارداد منظور کرے۔ ملیحہ لودھی نکی جانب سے عالمی امدادی اداروں سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریت پوری کرنے کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی۔ملیحہ لودھی نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ قاہرہ کانفرنس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کیلئے کیے گئے وعدے پورے کریں۔